لیسکو جونئیر انجینئرز /ایس ڈی اوز کی چیف ایگزیکٹوسے ملاقات۔ترجمان لیسکو

جمعہ 15 دسمبر 2017 00:25

لاہور۔14 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2017ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو)کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق آج لیسکو ہیڈکوارٹر میں جونئیر انجینئرز،ایس ڈی اوزاور اسسٹنٹ مینجرزنے چیف ایگزیکٹو لیسکو سید واجدعلی کاظمی سے ملاقات کی جس میں جونئیر انجینئرز نے چیف ایگزیکٹو سے ملازمتوں کی مستقلی کا مطالبہ کیا ۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹو لیسکو نے عرصہ دو سال سے کام کرنے والے ان نوجوان انجینئرز کو یقین دہانی کروائی کہ ان کی ملازمتوںکی مستقلی کا معاملہ لیسکو کے بورڈآف ڈائریکٹرز اور وزارتِ بجلی اور توانائی کے سامنے اٹھایا جائے گا ۔چیف ایگزیکٹو لیسکو کا کہنا تھا چونکہ تمام انجینئرز عرصہ دو سال سے کمپنی میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں اس لیئے ان کے کیس کو مستقلی کی غرض سے تجویز کیا جائے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ لیسکو میں پہلے ہی جونئیر انجینئرز کی کمی کا سامنا ہے ۔تمام جونئیر انجینئرز نے چیف ایگزیکٹو کی جانب سے حوصلہ مندانہ یقین دہانی پر ان کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ کمپنی کی بہتری کے لیئے اپنے فرائض کو پہلے سے بھی بہتر انداز میں سرانجام دیں گے۔

متعلقہ عنوان :