خراب کارکردگی دکھانے والے 18میٹرریڈرز کو معطل کر دیا گیا۔ترجمان لیسکو

جمعہ 15 دسمبر 2017 00:25

لاہور۔14 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2017ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی )لیسکو)کے 20میٹر ریڈرز کو نئی ایس ایم ایس سروس مہم میں خراب کارکردگی دکھانے پر معطل کر دیا گیا ہے۔لیسکوکے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق چیف ایگزیکٹو سید واجد علی کاظمی نے اوور بلنگ کے خاتمے کے لیئے نئی ایس ایم ایس سروس کے تحت بہترین کارکردگی دکھانے والے میٹر ریڈرز کو انعامات اور سرٹیفیکیٹس دینے جبکہ خراب کارکردگی دکھانے والے میٹر ریڈرز کے خلاف انضباطی کارروائی کرنے کا اعلان کیاتھا۔

نومبر کے مرتب کردہ نتائج کے مطابق اربن کیٹیگری میںانتہائی خراب کارکردگی دکھانے پر جی او آر سب ڈویژن کے تین ، سید پور سب ڈویژن کے تین، رانا ٹائون سب ڈویژن کے دواور جوہر ٹائون سب ڈویژن کا ایک اسی طرح رورل کیٹیگری میں خیراں والا شیخوپورہ سب ڈویژن کے دو ، فورٹ سب ڈویژن شیخوپورہ کے دو ، راوی ریان سب ڈویژن ، سٹی مریدکے سب ڈویژن ، حویلی سٹی سب ڈویژن ، کنگن پور سب ڈویژن اور سٹی شیخوپورہ سب ڈویژن کے ایک ایک میٹر ریڈز شامل ہیں۔

(جاری ہے)

نئی ایس ایم ایس سروس کے تحت لیسکو ریجن کو اربن اور رورل دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں اب تک 16لاکھ کے قریب صارفین کے موبائل فون نمبر رجسٹر کیئے جا چکے ہیں جبکہ میٹر ریڈرز کو دسمبر کے مہینے میں 100%نمبر رجسٹریشن کے ساتھ ساتھ درست فیڈر کوڈ کے اندراج کا ہدف دیا گیا ہے ۔ چیف ایگزیکٹو سید واجد علی کاظمی نے لیسکو صارفین پر بھی زور دیا ہے کہ وہ اپنا یا گھر کے سربراہ کا موبائل نمبر لیسکو کے متعلقہ میٹر ریڈنگ سٹاف کے طلب کرنے پر رجسٹر کروائیں اور میٹر ریڈنگ کی تفصیلات بذریعہ ایس ایم ایس اپنے موبائل فون پر حاصل کریں۔

واضح رہے کہ لیسکو نے اپنے صارفین کی سہولت کے لیے موبائل فو ن پر بذریعہ ایس ایم ایس میٹر ریڈنگ کی تاریخ اور ریڈنگ کی معلومات بھیجنے کے لیے نئی سروس کا آغاز کیا ہے۔جس کا مقصد صارفین کی آگاہی کے ساتھ ساتھ ریجن بھر سے غلط اور اوور بلنگ جیسی شکایات کا جڑ سے خاتمہ کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :