عامر لیاقت نے بڑے بڑوں کو پیچھے چھوڑ دیا ،پیمرا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے اینکرز میں پہلا نمبر

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 14 دسمبر 2017 22:30

عامر لیاقت نے بڑے بڑوں کو پیچھے چھوڑ دیا ،پیمرا ضابطہ اخلاق کی خلاف ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 14دسمبر2017ء ) :معروف اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے پیمرا کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے میں بڑے بڑوں کو پیچھے چھوڑ دیا ،پیمرا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے نمبر ون اینکر بن گئے ۔تفصیلات کے مطابق معروف اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے پیمرا کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے میں بڑے بڑوں کو پیچھے چھوڑ دیا ،پیمرا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے نمبر ون اینکر بن گئے۔

دسمبر 2015سے لے کر دسمبر 2017تک عامر لیاقت نے متعدد بار پیمرا کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی جس پر انکو 9مرتبہ جرمانہ ہوا ہے جبکہ 2مرتبہ ان پر پابندی بھی عائد ہو چکی ہے ۔اس فہرست میں دوسرا نمبر ڈاکٹر شاہد مسعود کا ہے جنہوں نے اسی عرصے میں باربار پیمرا کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی جس پر انکو 4مرتبہ جرمانہ ہوا ہے جبکہ 2مرتبہ ان پر پابندی بھی عائد ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

مبشر لقمان اس حوالے سے تیسرے نمبر پر ہیں انہیں پیمرا کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 5مرتبہ جرمانے کا سامنا کرنا پڑا ۔3مرتبہ جرمانے کا سامنا کرنے والے ڈاکٹر دانش چوتھے نمبر پر ہیں۔جبکہ حمزہ عباسی اور احمد قریشی اس فرست میں پانچویں اور چھٹے نمبر پر ہیں دونوں کو ہی ایک مرتبہ جرمانے اور ایک مرتبہ پابندی کا سامنا کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :