جامعہ کراچی کی بجلی عدم ادائیگی کے باعث منقطع کی گئی ہے، ترجمان کے الیکٹرک

جمعہ 15 دسمبر 2017 00:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2017ء) کے الیکٹرک کے مطابق جامعہ کراچی کے 8 کنکشنز میں سے 1 کنکشن کی بجلی عدم ادائیگی کے باعث منقطع کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

منقطع کئے گئے کنکشن پر 1 کروڑ روپے سے زائد کے واجبات ہیں جبکہ جامعہ کراچی کے 8 کنکشنوں پر 9 کروڑ روپے سے زائد رقم واجب الادا ہے۔ متعدد بار نوٹسز بھیجنے کے باوجود ادائیگیاں نہ ہونے کے برابر ہیں۔ ادارے کی جانب سے جامعہ کراچی کی انتظامیہ سے اپیل کی جاتی ہے کہ طلباء اور تعلیم کے بہتر مفاد میں ادائیگیوں کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :