کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر شمالی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں

بعض علاقوں میں کم سے کم درجہ حرارت نطقہ انجماد سے کئی درجے تک گرگیا

جمعہ 15 دسمبر 2017 00:22

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2017ء) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر شمالی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں،بعض علاقوں میں کم سے کم درجہ حرارت نطقہ انجماد سے کئی درجے تک گرگیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ اور گردونواح میں شدید سردی کی لہر میں مزید اضافہ ہوا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت منفی7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،صوبے کے شمالی سمیت مختلف شہروں میں موسم شدید سرد اور خشک ہے،قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا ہے،دالبندین میں منفی5،پنجگور میں درجہ حرارت منفی2 اور ژوب میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے،اسی طرح دیگر شہروں میں بھی کم سے کم درجہ حرارت میں کمی آئی ہے، آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے کے شمالی سمیت مختلف علاقوں میں موسم ایسے ہی شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :