کوئٹہ میں شدید ٹریفک جام کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی تیار کررہے ، صوبائی وزیر

جمعہ 15 دسمبر 2017 00:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ بلوچستان کے صدر اور صوبائی وزیر ریو نیو اور ٹرانسپورٹ شیخ جعفرخان مندوخیل نے کہاہے کہ کوئٹہ میں شدید ٹریفک جام کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی تیار کررہے ہیں اور خودذاتی دلچسپی لیکر اقدامات کرونگا شہر میں موجود5ہزار غیر قانونی رکشے،غیر قانونی وبغیر پرمٹ کے گاڑیوں،بسوں اور ویگنوں کیخلاف کاروائی ہوگی اور محکمہ ٹرانسپورٹ اور انتظامیہ کو اس سلسلے میں ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کومحکمہ ٹرانسپورٹ بلوچستان کے سیکرٹری عبدالخالق مندوخیل ودیگر حکام کیساتھ کوئٹہ میں ٹریفک کے شدید دبائو پر منعقد ایک اجلاس میں کیا ۔جعفر مندوخیل نے بلاامتیاز اور سخت چیکنگ کی ہدایات بھی جاری کیں اور کہاکہ گزشتہ روز اس سلسلے میں ایک اعلی سطحی اجلاس کمشنر کوئٹہ ڈویژن کی صدارت میں بھی منعقد ہوا ہے جس میں ایف سی کے سیکٹر کمانڈر ،ضلعی انتظامیہ ،محکمہ ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور پولیس حکام نے بھی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

جعفر خان مندوخیل نے کہاکہ کوئٹہ میں شاہراہوں پر غیر قانونی پارکنگ ، غیر قانونی اڈوں سمیت غیر قانونی رکشوں کی بھر مار کیخلاف کاروائی کئے بغیر ٹریفک کا مسئلہ حل نہیں ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ عوام بھی کوئٹہ میں ٹریفک کے مسائل حل کرنے میں مدد وتعاون کریں کیونکہ دونوں اطراف کے تعاون سے ہی یہ مسئلہ حل ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :