خواتین کے حقوق کو بھی ہمیں تسلیم کرنا ہوگا ،،انجینئر انوار الحق کاکڑ

ان کے حقوق بھی انسانی ہیں سیاسی ومذہبی رہنماء خواتین پر تشدد کے خلاف کردار ادا کریں ، ترجمان حکومت بلوچستان

جمعہ 15 دسمبر 2017 00:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2017ء) حکومت بلوچستان کے ترجمان انجینئر انوار الحق کاکڑ نے کہاہے کہ خواتین کے حقوق کو بھی ہمیں تسلیم کرنا ہوگا ان کے حقوق بھی انسانی ہیں سیاسی ومذہبی رہنماء خواتین پر تشدد کے خلاف کردار ادا کریں اور ہمیں ایک ایسے معاشرے کی ضرورت ہے جس میں انصاف اور خواتین کے حقوق واحترام موجود ہو۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں یو این وومن کے تعاون سے اینڈنگ وائلنس اگینسٹ وومن اینڈ گرلز ایواء الائنس بلوچستان چیپٹر کے زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا ۔انوارالحق کاکڑ نے کہاہے کہ ایک آئیڈیل سوسائٹی میں خواتین پر تشدد اور انکے حقوق کی پامالی ممکن نہیں ہے جبکہ اسلامی تعلیمات بھی ہمیں درس دیتا ہے کہ خواتین کا احترام اور انکے حقوق کا خیال رکھا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جب خواتین کے حقوق کو ہم تسلیم کریں گے تو پھر تشدد کا خاتمہ ہوگا خواتین کے ساتھ ہر دور میں زیادتی کی گئی ہے اور انہیں اذیت دی گئی اب ان کا خاتمہ ضروری ہے انہوں نے کہاکہ میں سول سوسائٹی کا آج بھی حصہ ہوں ۔تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے یو این وومن کی عائشہ ودود نے کہاکہ ایوا لائنس کو بلوچستان کے تمام اضلاع میں منظم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ معاشرے سے خواتین کیخلاف امتیازی رویہ اور تشدد کا خاتمہ کیا جاسکے اس سلسلے میں شعوروآگہی کی ضرورت ہے کہ خواتین کے حقوق بھی انسانی ہیں ایواء الائنس کے چیئرپرسن امجد رشید ،عورت فائونڈیشن کے ہارون دائود ،بی ڈی این کے پرویز اقبال صافی نے کہاکہ ایواالائنس بلوچستان کے 32اضلاع میں وجود رکھتی ہے اور خواتین کے حقوق پر کام کررہی ہے خواتین کو مختلف حوالوں سے قانونی مدد بھی فراہم کی جارہی ہے الائنس کے دائرہ کا رکو وسعت دینے کیلئے وکلاء ،میڈیا اور حکومتی اداروں کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔

تقریب کے آخر میں انوارالحق کاکڑ اور دیگر نے ایواء الائنس بلوچستان چیپٹرکی جانب سے سالگرہ کیک بھی کاٹا۔

متعلقہ عنوان :