سپیکر کے بیان پر مختلف باتیں کی جا رہی ہیں، ان کا کردار ہمیشہ غیر جانبدارانہ رہا ہے، طلال چودھری

فاٹا کے اصلاحات کے بارے میں باتیں کرنیوالے نے اسے اپنے دور میں کیوں پیش نہیں کیا،صحافیوں سے گفتگو

جمعہ 15 دسمبر 2017 00:17

سپیکر کے بیان پر مختلف باتیں کی جا رہی ہیں، ان کا کردار ہمیشہ غیر جانبدارانہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2017ء)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ سپیکر کے بیان پر مختلف باتیں کی جا رہی ہیں، ان کا کردار ہمیشہ غیر جانبدارانہ رہا ہے، فاٹا کے اصلاحات کے بارے میں باتیں کرنیوالے نے اسے اپنے دور میں کیوں پیش نہیں کیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ سپیکر کے بیان پر مختلف باتیں کی جا رہی ہیں، ان کا کردار ہمیشہ غیر جانبدارانہ رہا ہے، ان سے ہر جماعت کے لوگ اکثر ملاقات کرتے رہتے ہیں،انہوں نے کہا کہ فاٹا کے حقوق کے حوالہ سے جو اصلاحات لائی جا رہی ہیں ان کی بات بھی مسلم لیگ (ن) نے کی اور اس کو منظور بھی مسلم لیگ (ن) ہی کرائیگی، انہوں نے کہا کہ جو جماعتیں آج فاٹا اصلاحات کی باتیں کر رہی ہیں انہوں نے اپنے دور میں اسے کیوں پیش نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ قومی مفادات کونسل کے اجلاس میں چاروں صوبائی وزراء اعلیٰ موجود تھے جس میں یہ تمام چیزیں پاس ہوئی ہیں، انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے پیپلز پارٹی سے پوچھنا چاہئے کہ سینیٹ میں اس بل کو کیوں روکا جا رہا ہے۔