سکھر چیمبر آف کامرس کی مختلف اسٹیڈنگ کمیٹیزکی رکنیت پر مبارکباد

جمعہ 15 دسمبر 2017 00:11

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2017ء) نشتر روڈ انجمن تاجران اینڈ جنرل مرچنٹ سکھر کے سنیئر نائب صدرحاجی عبدالعزیز ہاشمانی، نائب صدر محمد انیس شمسی ، جنرل سیکریٹری شیخ محمد اسلم ، جوائنٹ سیکریٹری اول محمد احسان ملک ، جوائنٹ سیکریٹری دوئم حاجی مناف میمن ، خازن اول نذیر میمن ،خازن دوئم اشوک کمار ، سیکریٹری لیگل ایڈ ، محمد کامران شمسی ، سیکریٹری اطلاعات عزیر السلام سمیت اراکین ورکنگ کمیٹی نے نشتر روڈ انجمن تاجران کے صدر محمد عامر فاروقی کو سکھر چیمبر آف کامرس ( ایوان صنعت و تجارت ) کی مختلف اسٹیڈنگ کمیٹیزتعلقات عامہ کمیٹی (چیئرمین ) امپورٹ کمیٹی (وائیس چیئرمین ) لوکل باڈیز/بلدیہ کمیٹی (وائیس چیئرمین ) کسٹم ایکسائیز اینڈ ٹیکسینشن کمیٹی (وائیس چیئرمین ) اوررکن کمیٹی ایف بی آر، سیپکو ، سمال ٹریڈرز ، اسکرونٹی ممبران کمیٹی جبکہ نذیر میمن کو سیپکو کمیٹی میں رکن منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے سکھرایوان صنعت و تجارت کے صدر عبدالفتاح شیخ و دیگر اراکین مجلس عاملہ سے اظہار تشکر کرتے ہوئے نشتر روڈ انجمن تاجران اینڈ جنرل مرچنٹ کے صدر محمد عامر فاروقی کی ایوان صنعت و تجارت میں نمائندگی کو خو ش آئند قرار دیتے ہوئے تاجروں کے حقوق کی درست ترجمانی قرار دیا ہے مذکورہ رہنمائوں کا کہنا تھا کہ ہم سکھر ایوان صنعت و تجارت کے اراکین سے امید کرتے ہیںچھوٹے تاجروں کا ساتھ دیتے ہوئے انکو درپیش مسائل سے نجات دلانے کے لیے چیمبر کے پلیٹ فارم سے آواز کو بلند کرتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :