سکھر پولیس کی کارروائیاں 9 روپوش 2 اشتہاریوں سمیت 15 سے زائد مشتبہ افراد زیر حراست

جمعہ 15 دسمبر 2017 00:11

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2017ء) سکھر پولیس نے کرسمس کے دوران شہر بھرمیں امن امان کی صورتحال کو مستحکم رکھنے کیلئے جرائم پیشہ افراد سمیت ون وییلر کے خلاف کاروائی کی گئی اورٹارگٹڈ آپریشن کیا ، سکھر پولیس ترجمان کیمطابق ضلع کے مختلف علاقوں میں اسنیپ چیکنگ تلاشی کے ساتھ ساتھ مختلف جگہوں پر گشت کے دوران 9 روپوش 2 اشتہاری, 4 ون وہیلر سمیت 15 سے زائد مشتبہ افراد زیر حراست لیا گیا، گرفتار مشتبہ افراد سے تفتیش جاری ، تفصیلات کیمطابق اے ایس پی محمد معروف عثمان کی سربراہی میں سٹی پولیس کا شہر کے مختلف مقامات چوراہوں پر پولیس کی اسنیپ چیکنگ و تلاشی کا عمل کیا گیا، متعلقہ کوائف مکمل نہ ہونے پر 18 سے زائد چالان کئے گئے، 12سے زائد موٹر سائیکل شک کی بنیاد پر تحویل میں لے لیا گیا،اسنیپ چیکنگ کے دوران 20 سے رائد فینسی نمبر پلیٹس ٹنٹد گلاسس گلوبس اتارے گئے ،گرفتار ون وہیلر میں منیر خالدی، راجہ میرانی، پیر بخش مغیری، وحید ناپر شامل ہیں ، جبکہ مختلف تھانوں کی حدود میں پولیس کی زبردست کارروائیوں کے دوران 9 روپوش ملزمان سمیت 2 اشتہاری کو گرفتار کر لیا گیا جن میں تھانہ سدھوجا سے کرم علی میر حسن ، تھانہ جنوجی کی کارروائی میں ذوالفقار علی ، محمد حسن میرانی، مہدی حسن میرانی، ولی محمد ، تھانہ روہڑی پولیس کی کارروائی میں شاہنواز ،شھمیر ، دھنو عرف دھنی بخش بھیو، رشید منگریواور عطاء اللہ منگریو شامل ہیں، ملزمان کے قبضہ سے مسروقہ موٹرسائیکلز سمیت دیگر چوری کیا گیا مال برامد کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :