موٹر وے پولیس کی جانب سے کمزور ٹائرز، فینسی نمبر پلیٹس اور فٹنس سرٹیفکیٹ نہ رکھنے والی گاڑیوں کیخلاف مہم کا آغاز

جمعہ 15 دسمبر 2017 00:11

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2017ء) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کی جانب سے کمزور ٹائرز، فینسی نمبر پلیٹس اور فٹنس سرٹیفکیٹ نہ رکھنے والی گاڑیوں کے خلاف بھرپور مہم کا آغازکر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ایس ایس پی موٹروے سکھر سیکٹر غلام سرور بھیو کی زیر نگرانی کمزور ٹائرز رکھنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈائون کیا گیا، اس دوران 3011گاڑیوں کو چالان کرکے 13 لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائد کیا گیا اور وارننگ بھی جاری کی گئی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ 2185 ان فٹ گاڑیوں کو دس لاکھ سے زائد ،جبکہ 2ہزار سے زائد گاڑیوں کی فینسی نمبر پلیٹس ضبط کرکی6لاکھ 57ہزار جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی غلام سرور بھیو نے موٹر وے پولیس سکھر سیکٹرکو ہدایات جاری کی ہیں کہ مذکورہ مہم کو مزید تیز کرتے ہوئے نیشنل ہائی وے پر کمزور ٹائرز ، ان فٹ اور فینسی نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف بلاتفریق کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ ممکنہ حادثات سے عوام کی جان و مال کو بچایا جاسکے، اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :