پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں دہشت گردی کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر ایک بار پھرسکیورٹی ہائی الرٹ

تحریک طالبان سابق سجنا گروپ کے دہشت گرد فورسزکے یونیفارم میں ملبوس ہوکر حملہ کر سکتے ہیں، سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت جاری

جمعہ 15 دسمبر 2017 00:11

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2017ء) پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں دہشت گردی کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر ایک بار پھرسکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے اس ضمن میں راولپنڈی سمیت تمام اضلاع چیف ایگزیکٹو افسران کو تحریری ہدائیت نامے جاری کر دیئے گئے ہیں جن میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ تحریک طالبان سابق سجنا گروپ کے دہشت گرد فورسزکے یونیفارم میں ملبوس ہوکر حملہ کر سکتے ہیں دہشت گرد انتظامی دفاتر، گاڑیوںنکے قافلے،سکول اور ہسپتالوںکو نشانہ بناسکتے ہیں ہدائیت نامے میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد افغانستان سے تربیت یافتہ ہیں جس وجہ سے پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں ہنگامی بنیادوں پر سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کاحکم جاری کردیاگیاہے۔