رینجرز کی شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 4 ملزمان گرفتار

جمعہ 15 دسمبر 2017 00:05

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2017ء) پاکستان رینجرز (سندھ) نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ جمعرات کو رینجرز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جیکسن کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد معین الدین عرف آصف برگر کو گرفتار کیا جس کی سیاسی وابستگی ایم کیو ایم (لندن) سے ہے۔

(جاری ہے)

ملزم ٹارگٹ کلنگ سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔ ایک اور کارروائی میں رینجرز نے گڈاپ کے علاقے سے 3 ملزمان گل محمد جوائن عرف گلو، نعیم اور غلام حیدر کو گرفتار کیا۔ ملزمان علاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن اور منشیات بھی بر آمد کرلی گئی۔ ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :