کراچی،احتساب عدالت نے سرکاری زمینوں کی غیر قانونی فروخت میں ملوث 2 سابق مختار کاروں کو پانچ، پانچ سال قید کی سزا سنا دی

جمعہ 15 دسمبر 2017 00:05

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2017ء) احتساب عدالت نے جمعرات کو سرکاری زمینوں کی غیر قانونی فروخت میں ملوث 2 سابق مختار کاروں کو جرم ثابت ہونے پر پانچ، پانچ سال قید کی سزا سنا دی۔

(جاری ہے)

دونوں ملزمان سابق مختار کار خادم حسین اور مشتاق سولنگی پر الزام تھا کہ وہ اپنی تعیناتی کے دوران ضلع ملیر میں 21 ایکڑ سرکاری اراضی کی غیر قانونی فروخت میں ملوث تھے، جس کی مالیت تقریباً 430 ملین روپے تھی۔ دونوں ملزمان ضمانت پر تھے اور فیصلہ سنائے جانے کے بعد انہیں گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا گیا۔ اس کیس میں محمد الیاس نامی ملزم مفرور ہے۔

متعلقہ عنوان :