کراچی،جنریٹرکے باعث لگنے والی آگ سے بچے سمیت 3 افراد جاں بحق

جمعہ 15 دسمبر 2017 00:05

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2017ء) کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں گزشتہ روز گھر میں آگ لگنے سے جھلس کر زخمی ہونے والوں میں سے ماں بیٹے سمیت تین افراد دم توڑ گئے جبکہ ایک خاتون تاحال اسپتال میں زیر علاج ہے۔لائنز ایریا کے علاقے اے بی سینیا لائن کے گھر میں بدھ کے روز لگنے والی آگ نے پورا گھر اجاڑدیا۔

(جاری ہے)

آگ لگنے سے ماں اور کمسن بیٹے سمیت چار افراد جھلس کر شدید زخمی ہوئے جن میں سے 26 سالہ انیلہ اسکا بیٹا عاشر اور نند کوثر دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گئے۔

تینوں افراد کی میتیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں ہیں ۔واقعے میں جھلسنے والی ایک خاتون اب بھی سول اسپتال کے برنس سینٹر میں موت سے لڑ رہی ہے۔پولیس کے مطابق چلتے ہوئے جنریٹر میں پیٹرول ڈالنے کے دوران آگ بھڑک اٹھی تھی۔اچانک بھڑکنے والے شعلوں نے لمحوں میں ہنستے بستے گھر کو ماتم کدہ بنا دیا۔

متعلقہ عنوان :