آئی جی سندھ کی زیر صدارت اجلاس،صوبے میں امن وامان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا

جمعہ 15 دسمبر 2017 00:05

آئی جی سندھ کی زیر صدارت اجلاس،صوبے میں امن وامان کی مجموعی صورتحال ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2017ء) سینٹرل پولیس آفس میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی زیرصدارت اجلاس میں صوبے میں امن وامان کی مجموعی صورتحال سمیت پرنس کریم آغا خان کے سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور مزید ضروری ہدایات دی گئیں۔اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ،زونل ڈی آئی جیز آپریشنزسندھ وایڈمن سی پی او کے علاوہ ایس ایس پی اسپیشل برانچ سیکیورٹی ودیگرسینئر پولیس افسران بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

آئی جی سندھ نے ہدایات دیں کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کے سلسلے میں پولیس سیکیورٹی پلان پر عمل درآمد کے ساتھ ساتھ پرنس کریم آغا خان ودیگرمندوبین کی سیکیورٹی کے لئے مرتب کردہ کنٹی جینسی پلان پر اسکی روح کے مطابق عمل درآمد کو ہرسطح پر فول پروف بنایا جائے ۔انہوں نے ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کو ہدایات جاری کیں کہ شہر میں باالخصوص مصروف اوقات میں ٹریفک کی روانی کے لئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں جبکہ ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کے حوالے سے جاری آگاہی مہم کو مؤثر اور مربوط بنایا جائے ۔انہوں نے مذید کہا کہ بھاری مال بردار گاڑیوں کے شہر میں داخلوں کے اوقات پر عمل درآمد سختی سے کرایا جائے اور اس حوالے سے کسی بھی رورعایت سے اجتناب کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :