پی ایم اے کراچی کے سالانہ انتخابات برائے 2018-19ء میں تمام نشتوں پر نامزد امیدوران بلا مقابلہ منتخب

جمعہ 15 دسمبر 2017 00:05

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2017ء) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم ای) کراچی کے سالانہ انتخابات برائے 2018-19ء میں تمام نشتوں پر نامزد امیدوران بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو پی ایم اے کے انتخابات میں صدر کے لئے ڈاکٹر خلیل احمد مخدوم، نائب صدور کے لئے ڈاکٹر فرحان عیسیٰ عبداللہ اور ڈاکٹر یاسمین وجاہت، ڈاکٹر عبدالغور شورو جنرل سیکریٹری، ڈاکٹر محمد اسماعیل میمن جوائنٹ سیکریٹری، ڈاکٹر فرزانہ حسن خازن، انگلشن جنرل کے لئے ڈاکٹر طاہر ایم شیخ، اردو جنرل ایڈیٹر کے لئے ڈاکٹر جے پال چھابڑیا منتخب ہوئے۔ ایگزیکٹو کمیٹی کے لئے 47 ممبران بھی منتخب ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :