رواں سال خیبرپختونخوا اور پنجاب کے تعلیمی ڈھانچے میں بہتری آئی، سندھ، بلوچستان اور فاٹا میں بہتری کی رفتار تشویشناک رہی،’’ الف اعلان ‘‘

جمعہ 15 دسمبر 2017 00:04

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2017ء) رواں سال خیبرپختونخوا اور پنجاب کے تعلیمی ڈھانچے میں بہتری آئی ہے جبکہ سندھ، بلوچستان اور فاٹا میں بہتری کی رفتار قابل تشویشناک رہی، پاکستان میں صوبہ خیبرپختونخوا پرائمری تعلیم اور اس کے انفراسٹرکچر کے حوالے سے ملک بھر میں بہترین صوبہ ہے اسی طرح گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور اسلام آباد نے سبھی انڈیکٹرز میں معمولی بہتری دیکھائی ہے ۔

پانچویں سالانہ ضلعی تعلیمی درجہ بندی کے حوالے سے ’’الف اعلان ‘‘ کے تازہ سروے کے مطابق تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے مضبوط اور مسلسل عہد وپیماں کے باوجود تعلیم میں بہتری پرائمری کی اپ گریڈیشن تک ہی محدود رہی جبکہ مڈل، ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکولوں پر مناسب توجہ نہیں دی گئی۔

(جاری ہے)

پاکستان میں موجود ہر چار پرائمری سکولوں میں سے صرف ایک سکول پرائمری درجہ سے اوپر ہے۔

اس کا مطلب ہے کہ پانچویں پاس کرنے والے زیادہ تر بچوں کو پڑھائی جاری رکھنے کے لیے سکول میسر نہیں اور انہیں مجبوراً پڑھائی کو خیر آباد کہنا پڑتا ہے۔سروے کے مطابق صنفی خامیاں تعلیم میں بتدریج موجود ہیں اور تعلیمی ڈھانچے کو اندر تک جکڑ چکی ہیں جو کہ مڈل، ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکولوں کے لیے کسی چیلنج سے کم نہیں ہیں۔ اس کے نتیجے میں پرائمری درجہ کے بعد خواتین کے داخلوں میں ہونیوالی کمی بہت زیادہ اور واضح ہے۔

پاکستان میں 55 سے زائد اضلاع ایسے ہیں جہاں ہائی سکولوں میں 1000 سے بھی کم لڑکیاں داخل ہیں۔سروے کے مطابق ملک بھرمیں آزاد کشمیر تعلیمی لحاظ سے پہلے نمبرپر ہے،اسلام آباد دوسرے،پنجاب تیسرے،گلگت بلتستان چوتھے،خیبرپختونخوا پانچویں،بلوچستان چھٹے ،سندھ ساتویں اورفاٹاکاآٹھواں نمبرہے خیبرپختونخوا میں تعلیم کی شرح57.69فیصد ہے تاہم پرائمری سطح پربہتر انفراسٹرکچرکی فراہمی کے حوالے سے خیبرپختونخواکاپہلا اورمڈل سطح پر صوبے کا نمبردوسرا ہے خیبرپختونخوا نے اب تک پرائمری سکولوں میں عدم دستیاب سہولتوں کی بحالی پر 29 بلین روپے خرچ کئے ہیں۔

علاوہ ازیں بجلی کی فراہمی کے لحاظ سے پاکستان بھر میں 10 اضلاح میں 8 بہترین سکول، پانی کی دستیابی کے لحاظ سے پاکستان بھر کے 10 اضلاع میں 5 بہترین سکول اور چاردیواری کے لحاظ سے پاکستان بھر کے 10اضلاع میں 6 بہترین سکول خیبرپختونخوا میں ہیں۔ پاکستان بھر میں پرائمری سکولوں میں دستیاب سہولیات کے لحاظ سے خیبرپختونخواکا ضلع ٹانک بہترین ضلع ہے جہاں98.45فیصدسکول انفراسٹرکچردستیاب ہیں ٹانک میں پانی،بجلی،باتھ رومز اوربائونڈری وال کی سہولیات 100فیصد ہیں ،کوہاٹ دوسرے،بنوں تیسرے اور پشاورچوتھے نمبرپرہے جہاں پرائمری سکولزکے اندربہترین سہولیات موجود ہیں۔

پاکستان بھر میںمڈل سکولوں میں دستیاب سہولیات کے لحاظ سے مالاکنڈ پہلے اور دوسرے نمبرپرصوابی کے سکولز بہترین ہیںجہاں بالتریب98.3اور97.45فیصدبہترین سہولیات موجود ہیںصوبائی دارالحکومت پشاور52ویں نمبرپر ہے ۔ 2017ء کے سروے کے مطابق ملک بھر کی140سے زائد اضلاع میں ضلع ہری پور تعلیمی لحاظ سے پہلے نمبرپرہے جہاں تعلیم کی شرح81.62اورتعلیم حاصل کرنے کاتناسب98.31فیصد ہے پشاور64ویں نمبر پر ہے اس طرح خیبرپختونخوا کے 22 اضلاع تعلیمی سہولتوں کے حوالے سے سب سے بہتر ہیں۔