یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام 4روزہ پروفیشنل ورکشاپ،پاور پلانٹ اور جدید ٹیکنالوجی کا انعقاد

جمعہ 15 دسمبر 2017 00:03

لاہور۔14 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2017ء) یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہورکے زیر انتظام چار روزہ پرفیشنل ورکشاپ ’’پاور پلانٹ اور جدید ٹیکنالوجی‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ کا بنیادی مقصد جدید ٹیکنالوجی کے تقاضوں کے مطابق صنعتی ورکروں کی ٹریننگ تھا۔ ورکشاپ میں پروفیسر ڈاکٹر الیاس انجم نے بطور ریسورس پرسن شرکت کی۔

ڈیس کون انٹرنیشنل ،پیاس،نیس پاک، نسٹ اور دیگر اداروں کے منتخب ٹیم لیڈر اور پی ایچ ڈی سکالرز نے شرکت کی۔ ورکشاپ کے شرکاء نے چار روز تک پاور پلانٹ کے مختلف شعبہ جات کے حوالے سے ٹریننگ حاصل کی جبکہ جدید ٹیکنالوجی کے حامل مشینری کے حوالے سے آگاہی بھی فراہم کی گئی۔ ورکشاپ کے آخری روز شرکاء کو ساہیوال کول پاور پلانٹ کا دورہ بھی کروایا گیا۔

(جاری ہے)

ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر یو ای ٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد نے کہا کہ توانائی کے شعبہ جات ملکی ترقی کے حوالے سے قلیدی کردار رکھتے ہیں۔ سی پیک پروجیکٹ میں تربیت یافتہ انجنیئرز کی اشد ضرورت ہے۔ یو ای ٹی نے گذشتہ سال پچاس سے زائد انجنیئرز کی ٹریننگ کا انعقاد کروایا جبکہ پروفیشنل ٹریننگ کے مستقل ادارہ ’’سیک‘ کی بنیاد بھی یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے ایک اہم سنگ میل ہے۔ ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء میں سرٹیفیکٹ بھی تقسیم کیئے گے۔

متعلقہ عنوان :