ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس میں دو روزہ بین الااقوامی کانفرنس شروع

جمعہ 15 دسمبر 2017 00:03

لاہور۔14 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2017ء)سیاسی، سماجی اور کاروباری تناظر میں وقوع پذیر ہونے والی تبدیلیوں کے اثرات کا جائزہ لینے کے لیے پنجاب یونیورسٹی کے ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس میںپہلی دو روزہ بین الااقوامی کانفرنس شروع ہو گئی ہے۔ تقریب کے مہمان خصوصی جسٹس (ر) خلیل الرحمان خان ، چیئرمین پنجاب حلال فوڈ اتھارٹی تھے ۔

نامور محقق ڈاکٹر خالد ظہیر،ڈاکٹر دلدار حسین اور ڈاکٹر شہزادہ نیر جہان نے کلیدی خطاب کیا ۔ مقررین نے تعلیم کے شعبے میں تحقیق کی افادیت پر زور دیا۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں بیرون ممالک اور پاکستان سے تقریباّ 80 ریسرچ سکالرز اپنے تحقیقی مقالہ جات پیش کریں گے ۔کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر مبشر منور خان نے اس کانفرنس کو بزنس سکولز کے لئے انتہائی اہم قرار دیااور کہا کہ اس میں پیش کیے جانے والے مقالہ جات کو نئی کاروباری سمتوں کے تعین کے لئے سنگ میل کی حیثیت حاصل ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ تحقیق کی اہمیت اور افادیت کسی شک و شبہ سے بالا تر ہے ۔ اس شعبے میں پیش رفت نہ صرف نصابی طور پر استحکام بخشتی ہے بلکہ ملک کی مجموعی صورت حال پر بھی مثبت اثرت مرتب کرتی ہے ۔ کانفرنس کے سیشنز آج بروز جمعہ بھی منعقد کئے جائیں گے۔