ملتان میں وکلاء کی طرف سے اختیار کیا گیا طرز عمل افسوسناک ہے،سینیٹر اعتزاز احسن

جمعہ 15 دسمبر 2017 00:02

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2017ء) قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن نے ملتان میں وکلاء کی طرف سے اختیار کئے گئے طرز عمل کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے کالے کوٹ کا وقار مجروح ہوا، وکلاء نے غلط راستہ اختیار کیا۔ جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس میں انہوں نے کہا کہ میری اپنی وکلاء برادری نے ملتان میں جو کیا ہے اس سے بڑی تشویش پیدا ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

عوام میں کالے کوٹ کا وقار مجروح ہوا ہے۔ وکلاء کا موقف یہ ہے کہ عدالتیں بہت دور منتقل کر دی گئی ہیں۔ سیشن جج کے ریمارکس سے وکلاء ناراض ہوئے، ان کو چاہئے تھا کہ مناسب فورم پر مسئلہ حل کرتے۔ اگر یہ مسئلہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے نوٹس میں لایا جاتا تو حل ہو جاتا۔ وکلاء نے درست یا غلط مقصد کو حاصل کرنے کے لئے غلط راستہ اختیار کیا، ہم نے وکلاء کی جو تحریک چلائی تھی وہ پرامن تھی، ہم نے عدم تشدد کا راستہ اختیار کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :