چیئرمین سینیٹ نے خیبر پختونخوا میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کے بارے میں متعلقہ وزارت سے جواب مانگ لیا

جمعہ 15 دسمبر 2017 00:02

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2017ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے خیبر پختونخوا میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کے بارے میں متعلقہ وزارت سے جواب مانگ لیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس میں عوامی اہمیت کے معاملہ پر بات کرتے ہوئے سینیٹر اعظم سواتی نے کہا کہ خیبر پختونخوا سے گیس نکلتی ہے جبکہ صوبے میں گیس کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے جو آئین کی خلاف ورزی ہے۔ چیئرمین نے کہا کہ اس پر متعلقہ وزارت پیر کو جواب دے۔

متعلقہ عنوان :