جسے افغانستان سے زیادہ پیار ہے وہ کابل چلا جائے

فاٹا کے حوالے سے متانزعہ بیان دینے پر تحریک انصاف کا اچکزئی کو کرارا جواب

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 14 دسمبر 2017 21:49

جسے افغانستان سے زیادہ پیار ہے وہ کابل چلا جائے
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 14دسمبر2017ء ) :فاٹا کے حوالے سے متانزعہ بیان دینے پر تحریک انصاف کا اچکزئی کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کو افغانستان سے زیادہ پیار ہے تو کابل چلا جائے۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی کی جانب سے ایک مرتبہ پھر متنازعہ بیان دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

محمود خان اچکزئی نے اجلاس کے دوران فاٹا اور خیبرپختونخواہ کے انضمام کے حوالے سے بحث پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا کبھی پاکستان کا حصہ نہیں تھا اور نہ ہی اب ہے۔ لہذا فاٹا کا خیبرپختونخواہ میں کسی صورت انضمام نہ کیا جائے۔ وہ اور ان کی جماعت فاٹا اور خیبرپختونخواہ کا انضمام کسی صورت نہیں ہونے دے گی۔محمود اچکزئی کے اس بیان پر مختلف حلقوں کی جانب سے شدید رد عمل کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔فاٹا کے حوالے سے متانزعہ بیان دینے پر تحریک انصاف کا اچکزئی کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کو افغانستان سے زیادہ پیار ہے تو کابل چلا جائے۔

متعلقہ عنوان :