رانا ثناء اللہ نے گزشتہ روز ملتان کی سیشن کورٹ پر دھاوا بول کر توڑ پھوڑ کرنے والے وکلاء کے اقدام کو جائز قرار دے دیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 14 دسمبر 2017 21:45

ملتان (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-14 دسمبر 2017ء) رانا ثناء اللہ نے گزشتہ روز ملتان کی سیشن کورٹ پر دھاوا بول کر توڑ پھوڑ کرنے والے وکلاء کے اقدام کو جائز قرار دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کی جانب سے گزشتہ روز ملتان سیشن کورٹ پر دھاوا بول کر توڑ پھوڑ کرنے والے وکلاء کے اقدام کو جائز قرار دے دیا گیا ہے۔ رانا ثناء اللہ نے وکلاء کی ہنگامی آرائی اور توڑ پھوڑ کو جائز قرار دیتے ہوئے انوکھی منطق پیش کی اور کہا ہے کہ احتجاج کرنا سب کا جائز حق ہے۔ وکلا نے توڑ پھوڑ کرکے اپنے جائز حق کا استعمال کیا۔ وکلاء نے ایسا کرکے اپنے حق کا استعمال کیا اور یوں ہی ان کی بات سنی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :