کھلی کچہریوں کے ذریعے 80 فیصد مسائل حل کئے ہیں باقی بھی حل ہونگے،ڈی پی او نو شیر

جمعرات 14 دسمبر 2017 23:59

چکدرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2017ء)ڈی پی اودیر دیر نوشیر خان نے کہا ہے کہ سپیشل فورس کے چالیس نوجوانوں کو ان کے اپنے علاقوں میں ڈیوٹی پر تعینات کیا ہی. باقی فورس کو بھی اپنے علاقوں کو تبدیل کرینگے کھلی کچہری کے ذریعے لوگوں کے مسائل حل ہوئے ہیں جبکہ باقی مسائل کیلئے ڈی سی کو لکھا ہے جس پر کام جاری ہے جوجلدہی حل ہوجائینگے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے منڈہ میں کھلی کچہری سے خطاب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او نو شیر خان نے کہا کہ کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصدعوامی مسائل کوحل کرناہی. انہوں نے کہا کہ منڈہ بازار کے ٹریفک جام کے مسئلہ کو ختم کیا ہے اور اب آمدورفت رواں دواں ہے انہوں نے کہا کہ علاقے کے افراد نے پہلے بھی پولیس کے ساتھ تعاون کیا ہے اور آیندہ بھی تعاون کرینگے اس موقع پر علاقے کے مشران اور عمائدین نے پولیس کی کارکردگی کو سراہا اور خوشی کا اظہار کیا کہ انہوں نے دوسری بار کھلی کچہری انعقادکیا۔