رسالپور پولیس نے گاڑی کے خفیہ خانوں سے 17 کلو گرام کی اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد کرکے ملزم کوگرفتار کرلیا

جمعرات 14 دسمبر 2017 23:59

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2017ء) رسالپور پولیس نے خفیہ اطلاع پر ڈبل پھاٹک کے قریب موٹر کار کے خفیہ خانوں سے 17 کلو گرام کی اعلیٰ کوالٹی چرس برامد کرکے ملزم کوگرفتار کرلیا ۔ پولیس نے گاڑی قبضے میں لیکر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ رسالپور ایوب خان کو خفیہ زارئع سے اطلاع ملی کہ کسی بھی وقت علاقہ غیر سے چرس پنجاب سمگل کی جائے گی۔

(جاری ہے)

چنانچہ خفیہ اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ رسالپور ایس ائی ایوب خان ،انوسٹی گیشن افیسر انسپکٹر فہیم باچا کی قیادت میں پولیس جوانوں پر مشتمل ٹیم نے رسالپور کے علاقہ ڈبل پھاٹک کے قریب ناکہ بندی کے دوران ایک GLI-ARV-835 سفید موٹر کار کو رکنے کا اشارہ کیا۔ جس پر ڈرائیور نے گاڑی کی رفتار تیز کردی۔ پولیس موبائل نے گاڑی تعاقب کرتے ہوئے موٹر کار کو روکنے کا اشارہ کیا۔ گاڑی میں موجود شخص سے ابتدائی تفتیش کرنے پر تسلی بخش جواب موصول نہ ہونے پر گاڑی کی تلاشی لی گئی تلاشی لینے پر موٹر کار کے خفیہ خانوں میں چھپا ئی گئی 17 کلو گرام اعلی ٰ کوالٹی چرس برآمد کرکے ملزم آصف اللہ ولد نادر خان سکنہ پاڑہ چنار اپر کُرم ایجنسی کو گرفتار کرکے چر س اور گاڑی قبضے میں لیکر تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :