جمہوریت کی مضبوطی آئین اور قانون کی بالادستی کے لئے تمام سیاسی جماعتیں اپنا کردار ادا کریں،انجینئر زمرک خان اچکزئی

جمعرات 14 دسمبر 2017 23:56

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ملک اس وقت بحرانوں کا متحمل نہیں ہوسکتا جمہوریت کی مضبوطی آئین اور قانون کی بالادستی کے لئے تمام سیاسی جماعتیں اپنا کردار ادا کریں عوامی نیشنل پارٹی کسی بھی غیر آئینی اور غیر جمہوری اقدام کی حمایت نہیں کریں گے وفاق جو خدشات ظاہر کررہے ہیں یہ موجود حکومت کی ناکامی ہے کہ موجودہ حالات میں حکومت اور جمہوریت کو صحیح معنوں میں ڈیلیور نہ کرسکے عوامی نیشنل پارٹی ملک میں جمہوری نظام کے استحکام ترقی اور خوشحالی کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے آن لائن سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے حکومت کی مدت کے بار ے میں جو خدشات کا اظہار کیا ہے یہ ان کی ذاتی رائے ہے عوامی نیشنل پارٹی کسی بھی حکومت کی گرانے اور غیر جمہوری اقدام کی حمایت کسی صورت نہیں کرتے اور عوامی نیشنل پارٹی نے شروع دن سے ملک میں جمہوری نظام کی استحکام ،ترقی اور خوشحالی کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے وقت آگیا ہے کہ ہم ملک کو حقیقی معنوں میں جمہوری طور پر چلائیں جو سیاسی جماعتیں غیر آئینی طریقے سے اقتدار میں آنا چاہتے ہیں وہ ملک میں آئین کی بالادستی اور ترقی نہیں چاہتے عوامی نیشنل پارٹی جمہوریت کی بقاء ترقی اور خوشحالی کے لئے اپنا کردار ادا کیا ہے اس لئے ہم آج بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ ملک میں جمہوری نظام کو چلنے دیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :