لاہور،پنجاب یونیورسٹی میں روڈ سیفٹی یونٹ کے افسران کا ٹریفک قوانین بارے آگاہی لیکچر

جمعرات 14 دسمبر 2017 23:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2017ء) پنجاب یونیورسٹی میں روڈ سیفٹی یونٹ کے افسران نے ٹریفک قوانین بارے آگاہی لیکچر دیا، انسپکٹر نازیہ باقر اور روڈ سیفٹی افسران سمیت دیگر نے شرکت کی، افسران نے یونیورسٹی طلباء میں آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کیے، وی سی پنجاب یونیورسٹی نے انسپکٹر نازیہ باقر و دیگر افسران میں تعریفی اسناد تقسیم کیں، وی سی پنجاب یونیورسٹی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ سی ٹی او لاہور ٹریفک قوانین آگاہی بارے بہترین کام کر رہے ہیں، اس اقدام سے لاہور شہر میں ٹریفک کی روانی میں مزید بہتری آئے گی۔