اسحاق ڈارکے ضامن علی قدوسی کی منقولہ جائیداد ضبط کر لی گئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 14 دسمبر 2017 21:31

اسحاق ڈارکے ضامن علی قدوسی کی  منقولہ جائیداد ضبط کر لی گئی
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 14دسمبر2017ء ):وزیر خزانہ اسحاق ڈارکے ضامن علی قدوسی کی منقولہ جائیداد ضبط کر لی گئی،جائیداد کی ضبطی احتسا ب عدالت کے حکم پر کی گئی۔تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اپنے خلاف دائر ہونے والے ریفرنس کی سماعت پر مسلسل غیر حا ضر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت کی جانب سے پہلے ہی اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے جبکہ وزیر خزانہ کے ضامن بھی اسحاق ڈار کو عدالت میں پیش کرنے سے قاصر رہے جس پر احتساب عدالت نے نیب کواثاثہ جات کیس میں اسحاق ڈار کے ضامن کی منقولہ جائیداد قرق کرنے کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ تازہ ترین صورتحال کے مطابق علی قدوسی کی منقولہ جائدیاد کو ضبط کر لیا گیا ہے۔