جڑانوالہ ،تیز رفتار گاڑی نے 65سالہ معمر شخص کو کچل ڈالا

جمعرات 14 دسمبر 2017 23:50

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2017ء) تیز رفتار بے قابو نامعلوم گاڑی کے ڈرائیور نے 65سالہ معمر کو کچل ڈالا، شناخت نہ ہو سکی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ تھانہ سٹی کے علاقہ لاہور روڈ پر حسین شوگر ملز کے بالمقابل تیزرفتار بے قابو نامعلوم گاڑی کے ڈرائیور نے سڑک کراس کرنے والے 65سالہ معمر شخص کو کچل ڈالا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے طبی امداد ملنے سے قبل ہی دم توڑ گیا۔ اطلاع پر پولیس نے نعش کو تحویل میں لے کر شناخت کے لیے اعلانات کروائے مگر تاحال شناخت نہ ہو سکی ہے تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :