مری کے مضافاتی علاقے ہل ڈھولو میں جنگلی سورؤں نے دوخواتین پر حملہ کرکے شدید زخمی کردیا

جمعرات 14 دسمبر 2017 23:49

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2017ء) مری کے مضافاتی علاقے ہل ڈھولو میں جنگلی سور نے ایک جواں سالہ لڑکی پر حملہ کر کے اسے شدید زخمی کر ڈالا جبکہ اسی علاقے میں ایک اور خاتون کو بھی سورؤں نے شدید زخمی کیا ۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق علاقہ کے حامد علی کی انیس سالہ بیٹی نمرہ حامد جو اچانک ہی اپنے گھر کے صحن میں نکلی تو اچانک ہی ایک بپھرے ہوے سور نے اس پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئی جس کو جھیکا گلی کے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں پہنچایا گیا جہاں اس کے ہاتھ میں متعدد ٹانکے لگے جبکہ اس کے جسم پر کئی ایک چوٹوں سے وہ شدید متاثر ہوگئی اسی طرح جمعرات کے روز ہی ایک سور نے علاقہ کی ایک اورخاتون پر بھی حملہ کیا جس سے وہ بھی زخمی ہوگئی، اس صورت حال سے علاقہ کی عوام میں سخت خوف و حراس پایا جا رہا ہے ۔

بھوکے جنگلی سور جو موسم سرماکے ان ایام میں مقامی آبادیوں کی جانب رخ کر رہے ہیں علاقہ کی عوام ان سے سخت خوف زدہ ہے ۔عوام نے محکمہ وائلڈ لائف سے اس سلسلے میں فوری اقدامات پر زور دیا ہے تاکہ انسانی جانیں محفوظ رہ سکیں ۔

متعلقہ عنوان :