محکمہ صحت کے افسران وزیر اعلیٰ روڈ میپ پروگرام برائے ہیلتھ کے انڈیکیٹرز پر عمل درآمد کو سوفیصد یقینی بنائیں،ظہیر عباس شیرازی

جمعرات 14 دسمبر 2017 23:49

خانیوال۔14 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2017ء) اسسٹنٹ کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ محکمہ صحت کے افسران وزیر اعلیٰ روڈ میپ پروگرام برائے ہیلتھ کے انڈیکیٹرز پر عمل درآمد کو سوفیصد یقینی بنائیں تاکہ حکومت پنجاب کی طر ف سے سرکاری ہسپتالوں میں دی جانیوالی جدید طبی سہولتوں کو بھرپور طریقہ سے استعمال میں لاکر لوگوں کو معیاری علاج معالجہ فراہم کیا جاسکے ۔

یہ بات انہو ںنے ڈسٹرکٹ جناح لائبریری ہال میں ڈسٹرکٹ جائزہ کمیٹی برائے صحت کے اجلاس سے خطاب کے دوران کہی جو ان کی صدات میں ہوا ۔جس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد ارشد ملک ‘ڈی ایم او ملک محمد یوسف ‘فوکل پرسن ڈاکٹر ابرار اقبال سمیت ضلع بھر کے ایس ایم او ز اور میڈیکل افسران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ضلع کے دیہی مراکز صحت اور بنیادی یونٹ صحت میں سٹیزن فیڈ بیک ماڈل ‘بائیومیٹرک حاضری ‘اتنظامی امور اور آن لائن ڈیوٹی روسٹر ‘صفائی ستھرائی ‘ادویات کی دستیابی اور سروسز بارے علیحدہ علیحدہ کا رکردگی کا جائزہ لیا گیا ۔

اسسٹنٹ کمشنر نے دیہی علاقہ جات میں قائم سرکاری ہسپتالوں کے تمام ملازمین کو ہدایت کی کہ وہ ڈیوٹی روسٹر پر اپنے فرائض کی ادائیگی عبادت سمجھ کر سرانجام دیں ۔انہو ںنے کہا کہ ہسپتالو ںمیں ڈیوٹی ٹائم کے دوران غیر حاضر پائے جانیوالے ڈاکٹرز اور عملہ کیخلاف سخت انضباطی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :