معروف موٹربائیکر اقبال گھانگلہ ’’پرامن بلوچستان‘‘سفر پر روانہ

جمعرات 14 دسمبر 2017 23:24

ملتان۔14 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2017ء) معروف موٹربائیکر اقبال گھانگہ ’’پرامن بلوچستان ‘‘سفر پر روانہ ہوگئے۔ جام پور ضلع راجن پور پہنچ کر ناشتے کے بعد اور بعدازاں جھل مگسی پہنچ کر فون پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ 700کلومیٹر کاسفر کریں گے اورجھل مگسی پہنچ کر اب وہ جھل مگسی جیپ ریلی کے شرکاء سے بھی ملیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ان کا یہ سفر پرامن بلوچستان کے ثبوت کے طور پر اور ہر مکتبہ فکر کے لوگوں میں بھائی چارے،محبت اورہم آہنگی کوفروغ دینے کے لیے ہے۔ انہوں نے کہاکہ دنیا بھر میں پاکستان اورخصوصاً قبائلی علاقوں کے بارے میں جو غلط پروپیگنڈہ کیا گیا ہے اسے ہم سب نے مل کر ملک سے وفاداری کاثبوت دیتے ہوئے غلط ثابت کرنا ہے۔ ہمارے لوگ خواہ وہ پنجاب سے ہوں،سندھ سے یا بلوچستان اور کے پی کے سے ہوں نہ صرف مہمان نواز بلکہ پرامن بھی ہیں۔