گیارہویں بین الاقوامی بائینیل کانفرنس 18 دسمبرکو منعقد ہوگی

جمعرات 14 دسمبر 2017 23:24

ملتان۔14 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2017ء) بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنس اینڈ نوٹریشن اور پاکستان سوسائٹی فار مائیکرو بیالوجی کے زیراہتمام تین روزہ گیارہویں بین الاقوامی بائینیل کانفرنس بعنوان اپلائیڈ مائیکرو بائل جینومکس ان پبلک فوڈ ، فارما اینڈ ایگری کلچر ۸۱ تا ۰۲ دسمبر جناح آڈیٹوریم میں منعقد ہوگی․ جس کے مہمان خصوصی وائس چانسلر بہاء الدین زکریایونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین ہوں گے۔