ٹرمپ کے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالخلافہ بنانے کی شدید مذمت کرتا ہوں ، مخدوم جاوید ہاشمی

جمعرات 14 دسمبر 2017 23:24

ملتان۔14 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2017ء) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ سیاسی جمہوری عمل جاری رہنا چاہئے ،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالخلافہ بنانے کی شدید مذمت کرتا ہوں ، اقوام متحدہ بے بس ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی سکول میں منعقدہ سیرت النبی ﷺکانفرنس میںخطاب کرتے ہو ئے کیا جس میں ادارہ ہذا کی پرنسپل ثمینہ ظفر، مس رفعت یاسمین، مسز راحیلہ احمد، عمران لیاقت ، ہاشم رشید،مسزاحمد علی نے بھی خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے پاس اتنا وسائل ہے کہ وہ مقابلہ کر سکیں ، اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ امت مسلمہ متحد ہو جائے حضور پاکؐ کی آمد سے دنیا میں جہالت کے اندھیرے ختم ہوئے اور روشن دور کا آغاز ہوا ۔نبی کریم ؐ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں سابق رکن قومی اسمبلی شیخ طارق رشید ،ڈپٹی میئر منور احسان قریشی،ڈی او ایجوکیشن ریاض خان، ڈاکٹر حمیدہ خانم نے کہا کہ دین سے دوری کی وجہ سے ہی آج ہم شدید مشکلات کا شکار ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ تعلیمات نبوی ؐ پر عمل پیرا ہوا جائے۔

متعلقہ عنوان :