حکومت منشیات فروشوں کے قلع قمع کیلئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے، ڈی سی سر گودھا

جمعرات 14 دسمبر 2017 23:33

سرگودھا۔14 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2017ء) ڈپٹی کمشنر سرگودہا لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ حکومت منشیات کے عادی مریضوں کی بحالی کے سا تھ ساتھ منشیات فروشوں کے قلع قمع کے بھر پور اقدامات کر رہی ہے ۔ منشیات کے عادی مریض کوئی مجرم نہیں ہوتا اس کو معاشرے کا دوبارہ مفید شہری بنانے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

اس امر کا اظہار انہوں نے ایڈز کے عالمی دن کے حوالہ اور ترک نشہ آگاہی مہم کے سلسلہ میں سول ڈیفنس ہال میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سیمینار میں ڈائریکٹر ایکسائزمحمد مشتاق آفریدی ‘چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر نصرت ریاض ‘ ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر عرفان فرید ‘ پی ایم اے کے صدر ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ کے علاوہ تاجر راہنما عرفان بٹ ‘ نعیم کپور ‘ لیاقت علی وڑائچ ‘ عابد اعوان ‘ میاں عبدالجبار سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈی سی نے کہاکہ سرگودہا وہ واحد ضلع ہے جہاں پر منشیات کے مریضوں کی بحالی کیلئے سنٹر قائم کیا جارہاہے ۔ نیو سٹیلائٹ ٹاؤن میں بنائے جانے والے اس سنٹر کے لئے فنڈز جاری کئے جارہے ہیں ، چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر نصرت ریاض نے کہا کہ منشیات کے مضر اثرات کے بارے معاشرے میں آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے ، ا یم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر عرفان فرید نے کہا کہ ڈی ایچ کیو میں ایڈز پروگرام چل رہاہے ۔

الگ یونٹ قائم ہے جہاں پر ایڈز کے مریضوں کی مفت علاج کیلئے مکمل سہولیات موجود ہیں ، ڈائریکٹر ایکسائز محمد مشتاق آفریدی نے کہا کہ پچھلے چھ ماہ سے ضلعی انسداد منشیات کمیٹی کو فعال بنایا گیا اور بہت سے منصوبے شروع کئے گئے ۔ انہوں نے شرکاء کو بتایا کہ پاکستان میں منشیات کے عادی مریضوں میں سات سو افراد روزانہ او رتقریبا دو لاکھ پچا س ہزار سالانہ مر جا تے ہیں ۔ یہ بھی ایک دہشتگردی کی قسم ہے جس سے چھٹکارا پانے کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہو گا، پی ایم ا ے کے صدر ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ نے بتایا کہ دنیا میں منشیات کے عادی مریضوں کی تعداد بیس کروڑ ہے ۔جن میں 78 فیصد مرد ا ور 32 خواتین ہیں ۔

متعلقہ عنوان :