ڈاکوئوں نے نوجوان سے نقدی ‘موبائل اور موٹرسائیکل چھین لی ‘ایک ملزم پکڑاگیا

جمعرات 14 دسمبر 2017 23:33

ساہیوال۔14 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2017ء) گن پوائنٹ پر 4ملزمان نے نوجوان سے نقدی ‘موبائل اور موٹرسائیکل چھین لی ‘ایک ملزم گرفتار ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محمدندیم اپنی موٹرسائیکل پر گھر سے ساہیوال شہر جارہا تھا کہ 65/GDکے قریب لال وغیرہ 4ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک کر اس سے نقدی ‘ موبائل فون اور موٹرسائیکل مالیتی 33ہزار روپے چھین لی اور فرار ہو گئے ۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر ایک ملزم لال شیر کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیاہے۔