محکمہ ثقافت کے زیراہتمام 16دسمبر کو علامہ اقبال ادبی ایوارڈ کے سلسلے میں بہترین کارکردگی پر انعامات دئے جائیں گے

جمعرات 14 دسمبر 2017 23:33

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2017ء) محکمہ ثقافت، سیاحت وآثار قدیمہ کے ایک پریس ریلیز کے مطابق محکمہ ثقافت، سیاحت وآثار قدیمہ کے زیراہتمام 16دسمبر 2017ء کو علامہ اقبال ادبی ایوارڈ 2013ء تا 2016ء کے سلسلے میں نوری نصیر خان کلچرل سینٹر اسپنی روڈ کوئٹہ میں اردو، بلوچی، پشتو، براہوئی اور فارسی پر لکھی گئی کتب کے مصنفین کو بہترین کارکردگی پر انعامات وتعریفی اسناد سے نوازا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر برائے ثقافت، سیاحت، آثارقدیمہ، کھیل، امور نوجوانان اور بہبود آبادی میرمجیب الرحمن محمد حسنی ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :