ریلوے پل اُڑنے فورسز کو نشانہ بنانیوالے کبھی اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونگے ،

حکومت رٹ کوہر صورت بحال رکھیں گے پاک آرمی ،ایف سی صوبائی حکومت کا وژن خوشحال پرامن بلوچستان ہے ، سبی ہرنائی ریلوے ٹریک کی بحالی سے سبی ہرنائی کی عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا ہے، بحالی کام کے دوران دہشت گردی کا نشانہ بنانیوالوں کے لواحقین کو معاوضہ دینے کیساتھ ملازمت دینے کا اعلان کرتا ہوں وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری ہرنائی ریلوے سیکشن کی بحالی منصوبے کے جائزہ پر گفتگو

جمعرات 14 دسمبر 2017 23:29

ریلوے پل اُڑنے فورسز کو نشانہ بنانیوالے کبھی اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب ..
سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2017ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے کہا ہے کہ ریلوے پل اڑنے فورسز کو نشانہ بنانے والے کبھی اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونگے ،حکومت رٹ کوہر صورت بحال رکھیں گے پاک آرمی ایف سی صوبائی حکومت کا وژن خوشحال پرامن بلوچستان ہے ،سبی ہرنائی ریلوے ٹریک کی بحالی سے سبی ہرنائی کی عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا ہے، بحالی کے کام کے دوران دہشت گردی کا نشانہ بنانے والوں کے لواحقین کو معاوضہ دینے کے ساتھ ساتھ ملازمت دینے کا اعلان کرتا ہوں۔

وہ بروز جمعرات ہرنائی پھاٹک سبی کے مقام پر سبی ہرنائی ریلوے سیکشن کی بحالی منصوبے کے جائزہ نمائندہ آئی این پی سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ، صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز خان بگٹی صوبائی وزیر تعلیم عبدالرحیم زیارت وال ، ڈی ایس ریلوے کوئٹہ عامر بلوچ کمانڈنٹ سبی سکاؤٹس کرنل ذوالفقار علی باجوہ ،آئی جی بلوچستان پولیس معظم جاو انصاری کمشنر سبی ڈویژن شہریار تاج ،اسسٹنٹ کمشنر سبی میر رحمت اللہ گشکوری ،، ڈی آئی جی سبی ملک محمد سلیم لہڑی، ڈی پی او سبی نجیب اللہ پندرانی ، آل پاکستان جرنلسٹس کونسل(ر) کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید طاہر علی ، ڈسٹرکٹ پر کلب سبی کے، ڈپٹی جنرل سیکرٹری طاہر عباس ،شہباز خان گورگیج کے علاوہ میڈیا کے دیگر نمائند گاں آفیسران بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے کہا کہ سابق وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ،وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق سدرن کمانڈر آئی جی ایف سی بلوچستان سمیت صوبائی کابینہ کا مشکور ہوں جنہوں کی قائدانہ صلاحیتوں کے باعث دس سالوں سے بند سبی ہرنائی ریلوے ٹریک کی بحالی کا منصوبہ بن سکا،مجھے امید ہے کہ این ایل سی کے حکام اس منصوبے پر جلد ازجلد کام مکمل کرکے ریلوے سروس شروع کردیں گے تاکہ عوام کو سستے سفر کی سہولیات میسر آسکے ۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ریلو ے پلوں اور ٹریک کو نقصان پہنچا نے اور فورسز پر حملہ کرنے سے بلوچستان کی ترقی خوشحالی کا راستہ روکے گے یہ ان کی سب سے بڑی غلط فہمی ہے پاک آرمی ایف سی وفاقی وصوبائی حکومت کا صرف ایک ہی مقصد ہے جو بلوچستان کی ترقی خوشحالی کا ضامن ہے ،دہشت گردوں کے خلاف جاری جنگ میں ہم نے بڑی کامیاب حاصل کرچکے کامیاب حکمت عملی کی وجہ سے ہم نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے جب تک ایک بھی دہشت گردموجودہیں ہماری جنگ جاری رہے گی ،انہوں نے کہا کہ لااینڈ آرڈ کو چیلنج کرنے والوں کی وجہ سے ہم کبھی کمزور نہیں ہوئے اور نہ ہی کمزور ہونگے ، ملک کی سلامتی خوشحالی کیلئے پاک افواج ایف سی پولیس لیویز فورسز کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں جہاں عوام کو تکلیف پہنچے گی وہاں ہم موجود ہوں گے اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثنا ء اللہ زہری نے ناکس کے مقام پر سبی ہرنائی ریلوے لائن پر کا م کے دوران دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے مزدوروں کے لواحقین کیلئے فی کس10.10 لاکھ روپے اور ملازمت دینے کا بھی اعلان کیا۔