مکلی کے قریب سیلاب متاثرین کے لیئے بنائے گئے ترک کالونی کے مسائل حل نہ سوسکے،متاثرین کا احتجاج جاری

جمعرات 14 دسمبر 2017 23:22

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2017ء) مکلی کے قریب سیلاب متاثرین کے لیئے بنائے گئے ترک کالونی کے مسائل حل نہ سوسکے،متاثرین کا احتجاج جاری،اس سلسلے میں ترک کالونی میں پینے کے پانی، بجلی کے بحران سمیت اسکول میں استاذہ کی مقرری نہ ہونے اور اسپتال کی سہولت نہ ہونے کے باعث رہواسیوں کو شدیدمشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،اس سلسلے میں ترک کالونی کے متاثرین عبدالعزیز اوٹھو،اعجاز علی جماری،گلزار گرمانی،گل محمد منارو،شریف کھوسواور دیگر نے سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا کے حکومت کی جانب سے ترک کالونی میں جگہیں دینے کے بعد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کالونی ساری سہولتیں مہیا کرکے دینے کے بجائے گہری نیند میں ہے،ہمیں یہاں رہتے ہوئے دو ماہ ہونے کو ہیں مگرکالونی میں پینے کے پانی نہ ہونے کے باعث نمازی مسجد میں نماز ادا کرنے سے قاصر ہیں اسکول میں ابھی تک استاذہ بھی مقرر نہیں کیئے جارہے ہیں جس سے ہمارے بچوں کی تعلیم متاثر ہورہی ہے،اور کالونی میں بجلی نہ ہونے کے باعث پوری کالونی اندھیرے میں ڈوبی ہوئی ہوتی ہے،اس جدید دور میں بھی ترک کالونی زندگی کی بنیادی سہولتوں سے محروم ہے، انہوں نے حکومت سندھ اور اعلیٰ احکام سے مطالبہ کیا کے رتک کالونی ٹھٹھہ میں بنیادی سہولتیں دی جائیں۔

متعلقہ عنوان :