شرجیل میمن کرپشن کیس کی سماعت 23 دسمبر تک ملتوی

ملک میں نیب کا دوہرامعیاراورقانون ہے نیب ایک سوالیہ نشان بن چکا ہے ، شرجیل میمن

جمعرات 14 دسمبر 2017 23:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2017ء) احتساب عدالت میں محکمہ اطلاعات میں پانچ ارب سے زائدکی کرپشن کیس کی سماعت ہوئی عدالت میں شرجیل انعام میمن سمیت دیگرملزمان پیش ہوئے عدالت میں ملزمان کے وکلا کا کہنا تھا کہ نیب نے ہمیں دستاویزات فراہم نہیں کی عدالت نے ملزمان کے وکلا کو دستاویزات فراہم کرنیکاحکم دیتے ہوئے ریفرنس کی مزید سماعت 23دسمبرتک ملتوئی کردی سماعت کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ نیب نے نواز شریف اوراہل خانہ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا کہا گیا جس پر عمل نہیں ہوا نوازشریف اپنے اہل خانہ کے ساتھ لندن میں جب چاہے آسکتے ہیں جا سکتے ہیں ہمارے لئے صرف جیل ہیں ملک میں نیب کا دوہرامعیاراورقانون ہے نیب ایک سوالیہ نشان بن چکا ہے کھلم کھلا نا انصافی ہورہی ہے واضع رہے کہ تمام ملزمان پر محکمہ اطلاعات میں پانچ ارب سے زائد کرشن کرنے کا الزام ہے۔