سندھ حکومت خواتین کو ہر قسم کی ہراساں کرنے کے خلاف قانون سازی پر کام کررہی ہے، مراد علی شاہ

آٹومیشن کی باعث 35 فیصد سے زائد ملازمتیں متاثر ہورہی ہیں،حکومت سندھ نے تمام محکموں کو ڈیجیٹلائزڈ کر دیا ہے، 50 ہزار سرکاری ملازمین کو آئی ٹی کی تربیت دے رہے ہیں، کانفرنس سے خطاب پاکستان کو ہائی اِنکم گروپ میں شامل ہونے کے لیے اپنی مجموعی شرح نمو کو 8 فیصد تک لانا ہو گا، تیز ترقی کے لیے شرح آبادی بھی ایک فیصد پر لانی ہو گی،۔ کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک

جمعرات 14 دسمبر 2017 23:21

سندھ حکومت خواتین کو ہر قسم کی ہراساں کرنے کے خلاف قانون سازی پر کام ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2017ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت خواتین کو ہر قسم کی ہراساں کرنے کے خلاف قانون سازی پر کام کررہی ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کومقامی ہوٹل میں انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکا?نٹس آف پاکستان کی جانب سے منعقدہ آئی سی اے پی لیڈر شپ سمٹ سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہاکہ سمٹ کا موضوع بہت اہم ہے، سائنس فکشن تبدیل ہوکر حقیقت بن رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سمٹ سے یہ بات سمجھ میں آجائے گی کہ دنیا کس طرح تبدیل ہو رہی ہے اور یہ تبدیلی آپ کی زندگی میں کس طرح اثرانداز ہورہی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آٹومیشن کی باعث 35 فیصد سے زائد ملازمتیں متاثر ہورہی ہیں،اس سمٹ کی سفارشات ہماری صنعت اور معیشت کے لیے اہم ہونگی۔

(جاری ہے)

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ٹیکنالوجی نے دنیا میں انقلاب برپا کر دیا ہے، یہ فورم ٹیکنالوجی کی ترقی اور انٹرینورئیرز کے لیے بہت مددگار ثابت ہو گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان کے پاس افرادی قوت بڑی تعداد میں موجود ہے، افرادی قوت سے ہی چین ایک بہت بڑی قوت بن گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے تقریباً تمام محکموں کو ڈیجیٹلائزڈ کر دیا ہے، ویب پورٹل بھی بن گئے ہیں۔

حکومت 50 ہزار سرکاری ملازمین کو آئی ٹی کی تربیت دے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت بہتری لائی ہے، آئی کیپ کی تجاویز کا بھی خیرمقدم کریں گے۔ کنٹری ڈائریکٹر پاکستان ورلڈ بینک پیچامتھو ایلنگووین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ہائی اِنکم گروپ میں شامل ہونے کے لیے اپنی مجموعی شرح نمو کو 8 فیصد تک لانا ہو گا، تیز ترقی کے لیے پاکستان کو شرح آبادی بھی ایک فیصد پر لانی ہو گی۔

چئیرمین یو این کمیٹی پروفیسر عطا الرحمان نے خطاب کرتے کہا کہ پاکستان کو ٹیکنالوجی کی فیلڈ میں مزید تیزی سے آگے جانا ہو گا تاکہ دنیا کے ساتھ چل سکیں۔ چئیرپرسن آئی کیپ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس ویمن کمیٹی حنا عثمانی نے تقریب سے خطاب کرتے کہا کہ ہم انڈسٹری کے ہر شعبے میں ویمن امپاورمنٹ کے لیے کام کر رہے ہیں۔تقریب کے دوران صدر آئی کیپ ریاض چامڈیا نے وزیراعلی سندھ کو تعریفی شیلڈ پیش کی اور شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :