Live Updates

ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے کراچی سمیت ملک کے دیگر بڑے شہروں کے مئیرز کے براہ راست انتخاب کے حوالے سے عمران خان کی تجویز کی حمایت کر دی

muhammad ali محمد علی جمعرات 14 دسمبر 2017 21:16

ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے کراچی سمیت ملک کے دیگر بڑے شہروں کے مئیرز کے ..
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-14 دسمبر 2017ء) ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے کراچی سمیت ملک کے دیگر بڑے شہروں کے مئیرز کے براہ راست انتخاب کے حوالے سے عمران خان کی تجویز کی حمایت کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ان دنوں کراچی کے دورے کے سلسلے میں شہر قائد میں موجود ہیں۔ عمران خان نے کراچی میں اپنے قیام کے دوران کراچی کی صورتحال کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں ایک بہتر بلدیاتی نظام کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے مشورہ دیا ہے کہ کراچی سمیت ملک کے دیگر بڑے شہروں کے مئیرز کا انتخاب براہ راست ہونا چاہیئے۔ بڑے شہروں کے عوام کو اپنے مئیرز کا براہ راست انتخاب کرنے کا اختیار ہونا چاہیئے۔اب اس حوالے سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے ترجمان مصطفی نواز کھوکر اور ن لیگ کے ترجمان مصدق ملک نے بھی عمران خان کی اس تجویز کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہت گورننس کیلئے تحریک انصاف کے سربراہ کی تجویز درست ہے۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات ملاحظہ کیجیے:
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات