چلاس ،نواحی گاوں گوہر آباد میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈ نگ کیخلاف عوام سراپا احتجاج بن گئی

جمعرات 14 دسمبر 2017 23:20

چلاس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2017ء) چلاس کے نواحی گاوں گوہر آباد میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈ نگ کے خلاف عوام سراپا احتجاج بن گئے، گوہر آباد ویلفیئر آرگنائزیشن کے کارکنوں نے گوہرآباد پاور ہاوس کے باہر دھرنے دیا اور اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھاکر برقیات کے خلاف نعرے بازی کی ۔

(جاری ہے)

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مظاہرین نے کہا کہ گوہر آباد میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ ایک عرصے سے جاری ہے، کئی کئی دنوں تک اہل علاقہ بجلی سے محروم ہیں مگر پوچھنے والا کوئی نہیں ہے عوام اندھیروں میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ برقیات کے حکام ٹس سے مس نہیں ہیں اور بجلی کی فراہمی میں متعلقہ حکام ناکام ہوچکے ہیں۔احتجاجی مظاہرین سے برقیات کے ایس ڈی او نے مذکرات کیئے اور آئندہ بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کی یقین دہانی پر مظاہرین پرامن طریقے سے منتشر ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :