چلاس ،ٹریفک پولیس نے قانون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف گرد گھیرا تنگ کر دیا

38 گاڑیوں ،15 موٹر سائیکلوں کے چالان ،بغیر کاغذات کے گاڑی کو تھانہ میں بندکر ادیا گیا

جمعرات 14 دسمبر 2017 23:20

چلاس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2017ء) ایس پی دیامر کے احکامات پر دیا مر پولیس کا جنرل چکنگ کے دورا ن ایس ایچ او تھانہ سٹی چلاس انسپکٹر خوشحال خان انچارچ ٹریفک برانچ ایس آئی پی جاوید اقبال اور اے ایس آئی بشیر احمد اور ان کی پولیس ٹیم نے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے، چلاس میں دوران ناکہ بندی 38 مختلف قسم کی گاڑیوں اور 15 موٹر سائیکلوں کو چالان کر دیا گیا ہے اور بغیر کاغذات کے ایک کار گاڑی کو تھانہ میں بندکر ادیا ہے . واضح رہے کہ دیا مر پولیس کسی بھی شخص کو قانوں اپنے ہاتھ میں لینے کی ہر گز اجازت نہیں دے گی, اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائیگا�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :