سکردو، وزیر پانی و بجلی کے اپنے حلقے میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری، سردی کے مارے عوام بجلی کو ترس گئے

جمعرات 14 دسمبر 2017 23:18

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2017ء) وزیر پانی و بجلی کے اپنے حلقے میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری، سردی کے مارے عوام بجلی کو ترس گئے ، تفصیلات کے مطابق سکردو ان دنوں جہاں شدید سردی کی لپٹ میں ہے وہی بجلی کی ناقص صورت حال نے عوام کا جینا دو بھر کر رکھا ہے ، بجلی کی آنکھ مچولی سے جہاں گریلو صارفین عاجز ہیں وہی کارباری معاملات بھی ٹھپ دیکھائی دیتے ہیں ، محکمہ برقیات کے ذرائع کے مطابق سردی میں بھار ی بھر کم برقی آلات کے استعمال کے باعث بجلی کا شارٹ فال بڑھ جاتا ہے ، جس کے باعث بجلی کی فراہمی متاثر رہتی ہے ، اگر صارفین سردیوں کے موسم میں بجلی کے آلات کا استعمال کم کر دیں تو بجلی کی شارٹ فال پر قابو پایا جا سکتا ہے دوسری جانب شارٹ فال کم کرنے کے باوجود اور فیوزنگ سسٹم متعارف کرنے کے باوجود بھی برقیات علاقے کو پوری طرح بجلی کی فراہمی یقینی بنانے میں ناکام دیکھائی دیتی ہے ، عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ لمحہ فکریہ ہے کہ وزیر پانی و بجلی کے اپنے ہی حلقے میں بجلی کی صورت حال ابتر ہوتی جار ہی ہے حکومت توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے عملی اقدامات کرے ، بصورت دیگر عوام احتجاج کرنے پر مجبو ر ہو جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :