یوم قائد کی مناسبت سے بین اسکول و کالجز میںنعتیہ و تقریری مقابلے کا انعقاد ،اے سی کمشنر سکردو سمیت طلبہ و اساتذہ کی بڑی تعداد میں شرکت

جمعرات 14 دسمبر 2017 23:18

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2017ء) شفقت پروڈیکشن کے زیر اہتمام یوم قائد کی مناسبت سے بین اسکول و کالجز نعتیہ و تقریری مقابلے کا انعقاد ، اسٹنٹ کمشنر سکردو زین العبادین میرانی تقریب کے مہان خصوصی ، تقریب میں بلتستان ریجن کے مختلف نجی و سرکاری سکولوں کے طلباء و طالبات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسٹنٹ کمشنر سکردو نے کہا کہ بلتستان کے طلباء صلاحیت اور اہلیت کے اعتبارسے کسی سے پیچھے نہیں ، اگر یہاں کے طلباء کو مواقع فراہم کیے جائیں تو وہ ملکی سطح پر اپنی صلاحیتوںکا لوہا منوا سکتے ہیں ، ہم نصابی سرگرمیاں نصاب کی جان ہیں ، ضرورت اس امر کی ہے کہ طلباء کو نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں انہوں نے کہا کہ شفقت پروڈیکشن کی یہ کاوش لائق تحسین ہے کہ وہ مختلف سکولوں کے بچوں کے اندر چھپی ہوئی صلاحیتوں کو باہر لانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نامور شاعر زیشان مہدی ، بشارت ساقی ، محمد علی انجم اور دیگر نے بھی شفقت پروڈیکشن کی کاوشوں کو سراہا ، انہوں نے کہا کہ بلتستان کے طلباء نے ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا یا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ان طلباء کو صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لینے کے مواقع فراہم کیے جائیں نعتیہ مقابلے میں آرمی پبلک سکول کے طالب علم تنویر حسین نے پہلی جبکہ گرلز ڈگری کالج سکردو کی طالبہ کوثر نے دوسری ، جبکہ محمد شریف بوائز ڈگری کالج سکردو ، مزمل پبلک سکول اینڈ کالج نے بالتریب تیسری پوزیشن حاصل کی ، نعتیہ مقابلے کی جیوری کے فرائض زیشان مہدی اور بشارت ساقی نے ادا کیے جبکہ تقریری مقابلے میں بوائز ڈگری کالج کے طالب محمد قاسیم کریمی نے پہلی جبکہ گرلز کالج سکردوکی طالبہ ثمرین نے دوسری پوزیشن حاصل کی تقریری مقابلے کی جیوری کے فرائض محمد علی انجم اور میڈم شبانہ حسین نے ادا کیے ، تقریب کے آخر میں کامیاب طلباء میں انعامات تقسیم کیے گئے ، تقریب کے آخر میں ادارے کے چیئرمین الطاف احمد نے مہانوں کا شکریہ ادا کیا اور مہمانان کو ادارے کے قیام کے اعراض و مقاصد سے روشناس کرایا انہوں نے کہا کہ شفقت پروڈیکشن طلبا ء کو ہم نصابی سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کرتے رہے۔