Live Updates

کراچی بار کا عمران خان کو خطاب سے پہلے جناح کیپ کا خصوصی تحفہ ،جناح کیپ پہنے عمران خان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 14 دسمبر 2017 21:12

کراچی بار کا عمران خان کو خطاب سے پہلے جناح کیپ کا خصوصی تحفہ ،جناح ..
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 14دسمبر2017ء ) :کراچی بار میں خطاب سے پہلے وکلاء کی جانب سے عمران خان کو جناح کیپ کا خصوصی تحفہ دیا گیا ،عمران خان نے جناح کیپ پہن کر کراچی بار سے خطاب کیا تو مداح عش عش کر اٹھے ،مخالفین نے تنقید کے نشتر چلا دئیے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ان دنوں کراچی کے دورے پر ہیں جہاں وہ بھر پور سیاسی سرگرمیوں میں مشغول ہیں ۔

(جاری ہے)

عمران خان کراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ تقریب میں خطاب کرنے پہنچے توکراچی بار میں خطاب سے پہلے وکلاء کی جانب سے عمران خان کو جناح کیپ اور سندھی اجرک کا خصوصی تحفہ دیا گیا ۔عمران خان نے جناح کیپ پہن کر تقریب سے خطاب کیا تو کپتان کے متوالے عش عش کر اٹھے ۔پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے عمران خان کو خوب سراہا ۔دوسری جانب عمران خان کے جناح کیپ پہننے پر مخالفین نے تنقید کا موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا ۔مخالفین نے عمران خان پر تنقید کے نشتر برساتے ہوئے کہا کہ جناح کیپ پہن لینے سے عمران خان قائد اعظم نہیں بن سکتے ۔جناح کیپ پہنے عمران خان کی تصاویر کو سوشل میڈیا پر بھی کافی پذیرائی ملی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :