شہید بینظیر بھٹوکی برسی، سید خورشید شاہ کے وفاقی سیکرٹری ایوی ایشن، ایم ڈی پی آئی اے کو اضافی فلائٹس چلانے کیلئے خط

جمعرات 14 دسمبر 2017 23:02

شہید بینظیر بھٹوکی برسی، سید خورشید شاہ کے وفاقی سیکرٹری ایوی ایشن، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2017ء) قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے وفاقی سیکریٹری ایوی ایشن ڈویژن اور ایم ڈی پی آئی اے کو خط تحریر کئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ 27 دسمبر کو شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی پر اسپیشل فلائیٹس چلائی جائیں کیونکہ ملک بھر سے پیپلزپارٹی کے ورکرز اپنی محبوب قائد کی برسی میں شرکت کے لئے گڑھی خدا بخش آتے ہیں ،لہٰذا ہر سال کی طرح اس برسی پر بھی سپیشل فلائٹس کا انتظام کیا جائے جو کہ اس شیڈول کے مطابق ہوں ۔

(جاری ہے)

27 دسمبر کو دن گیارہ بجے اسلام آباد،سکھر براستہ لاہور فلائٹ ہو گی ۔واپسی سکھر،اسلام آباد براستہ لاہور (اسی روز) رات گیارہ بجے فلائٹ سے ہو گی ۔کراچی،سکھر 27 دسمبر کو دن 12 بجے اور واپسی سکھرکراچی اسی روزرات گیارہ بجے سپیشل فلائٹ ہو گی۔