Live Updates

کراچی میں عوام کو پینے کا پانی بھی میسر نہیں ،شہر میں گندگی کے ڈھیر ہیں، پورا بلدیاتی نظام درست نہیں ہے، عمران خان

ہم کراچی میں ایک بہترین میئر لائینگے ،ٹیکنو کریٹ سسٹم بنائینگے جس سے پوری کراچی کے مسائل حل ہونگے چیئرمین پی ٹی آئی کا کراچی میں بار ایسوسی ایشن ، اورنگی ٹائون، ڈسکو موڑ، فیڈریشن آف پاکستان کامرس اینڈ انڈسٹریز سے خطاب

جمعرات 14 دسمبر 2017 23:02

کراچی میں عوام کو پینے کا پانی بھی میسر نہیں ،شہر میں گندگی کے ڈھیر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے چارہ روزہ دورہ کراچی کے دوسرے روز جمعرات کو بھی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مختلف علاقوں منعقد کنونشن اور میٹنگ میں پہنچے جہاں بڑی تعداد میں کارکنوں نے بھی شرکت جبکہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پی ٹی آئی سندھ کے سینیئر ایگزیکیوٹو نائب صدر حلیم عادل شیخ کے ماموں عبدالخالق قریشی کے انتقال پر ان کے گھر پہنچے جہاں اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی، جبکہ کراچی میں بار ایسو سی ایشن ، اورنگی ٹائون، ڈسکو موڑ، فیڈریشن آف پاکستان کامرس اینڈ انڈسٹریز سے بھی خطاب کیا ، پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے ہمراہ جہانگیر ترین، سندھ کے صدر ڈاکٹر عارف علوی، اسد عمر، حلیم عادل شیخ، عمران اسماعیل، خرم شیر زمان، فردوش شمیم نقوی سمیت دیگر مرکزی و صوبائی قیادت بھی شامل تھی۔

(جاری ہے)

عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ابھی عشق کے امتحان اور بھی ہیں، ہر چیلینج کے بعد اگلے چیلنج کے لئے تیار رہنا چاہیے، عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا نواز شریف تین سو ارب قوم کا چوری کر کے باہر لیکر جارہا ہے تھا جو ان کے تمام وزرا کو پتا تھا لیکن کسی نے نہیں روکا وہ خود چوری کرنے لگ گئے ، دنیا میں کسی نے بھی نہیں سنا ہوگا پاکستان کا وزیر ایک دوسری ملک میں ملازمت کر رہا ہو ، نواز لیگ متعدد وزرا باہر ملک میں ملازمت پر ہیںجو ملک کا پئسا چوری کرنے میں مصروف ہیں۔

اس چوری کی قیمت پاکستان کی عوام ادا کرتی ہے اور اس طرح میں مہنگائی ہوتی اور مجبور ہوکر ملک قرضہ لیتا ہے اور ٹیکس کی مد میں ہر چیر مہنگی ہوتی اور غربت بڑھ جاتی ہے جو پئسا تعلیم ، اسپتالوں پر خرچ ہونا ہوتا ہے وہ پئسا باہر ملک محلات بنانے میں لگایا جاتا ہے، ہم اس ملک میں نیا نظام لانا چاہتے ہیں، سب سے مظبوط ادارا نیب، ایف بی آر کو کریں گے اور پاکستان میں پئسا کھٹا کریں گے ، عام عوام کے لئے کوکل گورنمنٹ سسٹم بہتر بنائیں گے، کراچی میں ایک اچھا میئر کھڑا کریں گے جو عوام کی خدمت کرے اور ڈیکنوکریٹ گورنمنٹ بنائیں گے جس سے کراچی کے مسائل حل ہونگے۔

انہوں نے کہا کراچی کا سب سے بڑا مسئلہ پینے کے پانی کا گندگی کے ڈھیر ہیں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے، انہوں نے کہا ہمارا ملک ایک دن دنیا کا ایک عظیم ملک بنے گا جدوجہد کر رہے ہیں تھکے نہیں ہیں، اللہ ہر انسان کو مشکل وقت دیتا ہے ان کے ایمان کو آزمانے کے لئے ، قوم پر بھی مشکل وقت ہے ،اس وقت برا وقت ہے قوم پر ہے کہ وہ مشکل وقت میں کس طرح تبدیلی لاتی ہے، پاکستان جس جگہ پر کھڑا ہے ہمارے لئے بہت بڑا چیلینج ہے 60تک ملک ترقی کر رہا تھا لیکن اس کے بعد ترقی نہیں ہوگئی ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت سندھ کی پولیس بھی عوام کو لوٹ رہی ہے پولیس خود چور ہے ہم سب سے حکومت آکر پولیس کو ٹھیک کریں گے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات